ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: دبئی سے آنے والے مسافر کے پاس سے ایئر پورٹ پر697گرام سونا ضبط

منگلورو: دبئی سے آنے والے مسافر کے پاس سے ایئر پورٹ پر697گرام سونا ضبط

Fri, 13 Jul 2018 20:27:43    S.O. News Service

منگلورو 13؍جولائی (ایس او نیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے افسران نے سونا اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر کے پاس سے 697گرام سونا ضبط گرام سونا ضبط کرلیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دبئی سے غیر قانونی طور پر سونا لانے والے اس مسافر کا نام محسن ابوبکر ہے جو کہ کاسرگوڈ کا رہنے والا ہے۔کسٹم افسران کا کہنا ہے کہ محسن نے یہ سونا سلاد بنانے کی مشین اور پورٹیبل سی ڈی ریڈیو میں چھپا کر رکھاتھا۔ اس کی چال ڈھال پر شک ہونے کی وجہ سے کسٹم افسران نے اسے روکا اور اس کے سامان کی اسکیاننگ کرنے پر سونا چھپائے جانے کا پتہ چلا۔معاملہ درج کرنے کے بعد مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: